Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی،سرفراز بگٹی

لاہور ... وزیرداخلہ بلوچستان سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اور نہ سینیٹ الیکشن میںپیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں کوئی منڈی نہیں لگے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے رابطہ قائم کیا تو اس پر بھی سوچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے روز سی پیک کا شور مچایا جا رہا ہے ہم سے کوئی بات نہیں کی جا رہی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وزارت عظمیٰ کے دور میں بلوچستان اسمبلی کی جو کمیٹی قائم کی گئی تھی اور اس کمیٹی کا میں بھی رکن تھا لیکن آج تک اجلاس نہیں بلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا بلکہ وہاں جمہوری تبدیلی لے کر آئے ہیں۔

شیئر: