T20 میں پاکستانی ٹیم کی فقید المثال کامیابی ا ور ٹاپ پوزیشن پر آنے کے بعد پاکستانیوں میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ انہیں ایک ساتھ 3خوشیاں ملیں: ایک تو کامیاب کی، دوسری سیریز او رتیسری رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آنے کی۔
مرتضیٰ زاہد ٹویٹ کرتے ہیں : غیر ملکی ٹیمیں ہمارے گراﺅنڈ پر نہیںآتیں اور ہمیں خطرناک ملک سمجھتی ہیں۔ ہم آپ کے گراﺅنڈ پر کھیلتے رہتے ہیں۔ حقیقتاً پاکستان ہی ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے۔
جنید خان نے ٹویٹ کیا: پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد۔
احسن نے کہا: فخر زمان کاکھیل بہتر تھا۔ عمر امین نے بھی بہت خوب کھیلا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے اہم رنز اسکور کئے۔
حارث خان لکھتے ہیں : ہم ایک بہادر اور دلیر قوم ہیں۔
شہریار شوکت نے ٹویٹ کیا :پچھلے میچوں میں پاکستان کی شکست پر ہندوستانی بڑے خوش تھے۔ جب جنوبی افریقہ میں ہندوستانی ٹیم ہارتی ہے تو ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ ” یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے“۔
احسن نے ایک او رٹویٹ کیا: یہ سب پاکستانیوں کے موڈ پر ہے، جب چاہتے ہیں گولیوں کی طرح رنز بناتے ہیں۔
ماہین کامران کہتی ہیں: کیا آپ نے اس طرح کی ناقابل اعتبار ٹیم دیکھی ہے؟ فخر الزمان اچھا کھیلے، احمد شہزاد نے اچھا اسٹارٹ دیا اور پھر سارے ہی بیٹسمینوں نے ردھم برقرار رکھا۔
مصعب طارق نے کہا: آخر پاکستان کی پچھلی ناقص کارکردگی کی وجہ کیا تھی؟
ایک صاحب نے اپنا نام ٹویٹ پر نہ بتاتے ہوئے لکھا: میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی نیوزی لینڈ جیسا اسٹیڈیم ہو جہاں لوگ نشستوں کے بجائے ہری ہری گھاس پر بیٹھ کر میچ دیکھیں۔
اسد تنویر کہتے ہیں: پاک و ہند میں یہی فرق ہے کہ ہم نمبرون کو ہرا کر نمبر ون بنتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭