Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی ملازمین کی لاگت بڑھنے پر مملکت میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، ماہرین

ریاض.... سعودی ماہرین اقتصاد نے واضح کیا ہے کہ سعودائزیشن اور غیر ملکی کارکنان کی جگہ سعودیوں کی تقرری سے نئی اسامیاں پیدا ہونگی جبکہ غیر ملکی ملازمین کی درآمد اور انکی تقرری کی لاگت بڑھانے سے سعودی عرب میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا۔ایک ماہر اقتصاد فیصل الحربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا شاذو نادر کوئی ایک گھرانہ ایسا ہوگا جس میں کوئی بے روزگار نہ ہو۔ محکمہ شماریارت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 8.12فیصد سعودی بے روزگار ہیں۔12لاکھ روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ ارکان شوریٰ نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ سعودی حکومت نے بے روزگاری کا دائرہ محدود کرنے کیلئے متعدد موثر اقدامات کئے ہیں۔ 2018ءامیدوں کی تکمیل کا سال ثابت ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی کارکنان پر آنے والی لاگت بڑھنے اور مملکت میں خارجی سرمایہ کاری کے اضافے پر سعودیوں کیلئے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہونگے۔ 

شیئر: