پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے نواز شریف کے خلاف ٹویٹر پر # چور_ مچائے_شور کے نام سے ٹرینڈ چلادیا۔ ٹرینڈ کی ایک وجہ نہال ہاشمی کانا اہل قرار دیا جانا ہے۔
خوشبو زہرہ نے طاہر القادری کا بیان لکھا: نواز شریف کا انقلاب کا نعرہ ایسا ہے جیسے چور، لوگوں کے مال کی حفاظت کا دعویٰ کرے۔نواز شریف خود بھی کہہ دیں کہ ہاں میں چور ہوں تون لیگی کہیں گے واہ میاں صاحب سچ بول کر دل جیت لیا۔
حسن رضا نے کہا : شریف برادران عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہے ہیںجن اداروں نے 21 کروڑ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا تھا آج وہ اپنے آئینی حقوق اور تقدس کی حفاظت تک محدود کئے جا رہے ہیں،اقتدار میں بیٹھے قاتلین کے گروہ کا خاتمہ یقینی ہے۔
عتیق الرحمٰن نے لکھا :احتساب اور اصلاحات کے بغیر ہونے والے انتخابات سے کوئی توقع رکھنا لا یعنی ہے۔ اس وقت پورا سسٹم کرپٹ الیکٹورلز کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔
اشتیاق مصطفوئی نے کہا:کچھ لٹیرے میرے قائد کے ملک کو دیمک کی طرح کھا گئے۔
حافظ محمد زبیر نے لکھا: کرپٹ اشرافیہ کا خاتمہ کرنا ضروری ہے،سیاسی مافیاز کی وجہ سے ملک کینسر کا مریض ہو چکا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف”چوری اور سینہ زوری“ کی زندہ مثالیں ہیں۔ ایک سرٹیفائیڈ چور اور نا اہل انسان مسلم لیگ (ن) کا رہنما ہے اور آپ ان کی پارٹی سے مخلص اور سچاہونے کی امید کرتے ہیں۔
عاصمہ اکرم نے لکھا : یہ سوچتے ہیں کہ یہ اپنی جائیداد کو بچا رہے ہیںلیکن فیصلے کے دن وہ کیا کریں گے۔
ردا زینب نے کہا :جھوٹوںمیں شرم باقی نہیں رہی ۔ وہ کرپشن میں برابر کے شریک ہیں۔