” آنٹ مین اینڈ دی ویسپ کا پہلا ٹیزر “
مارول کامکس برانڈ کی ایکشن، سائنس فکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فلم آنٹ مین اینڈ دی ویسپ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔یہ 2015میں آنے والی فلم آنٹ مین کا سیکوئل ہے ۔ اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔ فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جو ایک سپر سوٹ کے ذریعے اپنے جسم کو چونٹی سے بھی چھوٹا اور بلڈنگ سے بھی بڑا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طاقت کے ذریعے وہ اپنے دشمنوں کو شکست دیتا ہے۔فلم میںپال روڈ اپنے ماضی کے کردار آنٹ مین میں نظر آئیں گے۔ایکشن و ایڈونچر اور سائنس فکشن پر مبنی یہ سپر ہیرو فلم 8جولائی کو امریکہ بھر میں نمائش کےلئے پیش کردی جائے گی۔