کترینہ کے مداحوں کی تعداد 70 لاکھ
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلمی دنیا میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی شہرت کے ریکارڈ بنارہی ہیں ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ کترینہ کیف کے سماجی رابطوں پر مداحوں کی تعداد 70 لاکھ جا پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ نے گزشتہ برس انٹرنیٹ پر اپنے سماجی رابطوں کے اکاﺅنٹس بنائے تھے جو اب مقبول ترین اکاﺅنٹس بن گئے ہیں ۔کترینہ ان دنوں فلم 'زیرو' میں شاہ رخ انوشکا کےساتھ شوٹنگ کررہی ہیں۔