Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں آج دھند ہوگی

دمام: مشرقی ریجن میں آج دھند رہے گی۔ شاہراہوں اور ہائی وے پر سفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ دھند کا نکتہ عروج بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے شروع ہوگا اور جمعرات کی صبح 9بجے تک رہے گا۔ 
مزید پڑھیں: ابوظبی: دھند کے باعث 44گاڑیوں میں تصادم، 22افراد زخمی
مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے کہا ہے کہ دھند کے وقت ڈرائیورنگ سے اجتناب کرنا چاہئے۔ گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط اختیار کریں۔ سامنے والی گاڑی کے درمیان مناسب مسافت رکھیں۔ دھند میں نظر متاثر ہو تو گاڑی روکنی چاہئے۔
موسم کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: