Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد الحریری کے دورہ ترکی سے کوئی پریشانی نہیں، مملکت

ریاض .... سعودی عرب نے واضح کیاہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے دورہ ترکی سے مملکت کو کسی طرح کی کوئی تشویش نہیں۔ اس حوالے سے الیکٹرانک میڈیا اور قطری اخبارات نے جو کچھ شائع کیا ہے وہ من گھڑت ہے۔ قطری اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ سعد الحریری کے دورہ ترکی سے سعودی عرب کو بڑی پریشانی ہے۔ سعودی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس دورہ پر سعودی عرب کے کسی بھی عہدیدار نے کسی طرح کا کوئی بیان نہیں دیا اور الحریری کے دورہ ترکی سے مملکت کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں۔ اسکے برعکس جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ مکمل طور پر غلط ہیں۔
 

شیئر: