Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی

کویت: کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی تھی تاہم وزارت کے آئی ٹی ماہرین ویب سائٹ کو ہیکر کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ہیکر نے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر تصویر پوسٹ کردی جس پر ”ابوطریخم “ لکھا تھا۔
مزید پڑھیں: کویت: قید کی مدت میں ایک ماہ 20دن اور ایک سال 9ماہ کا ہوگا
 سیکیورٹی ماہرین ابوطریخم نامی ہیکر کے تعاقب میں ہیں جسے آئندہ چند دنوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔دریں اثناءکویتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔ ماہرین کی ٹیم نے احتیاطی طور پر ویب سائٹ کچھ وقت کے لئے معطل کردیا۔بعد ازاں سیکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ویب سائٹ کو بحال کردیا گیا۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: