عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں
اسلام آباد...معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں ۔ ان کی عمر66بر س تھی۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں دل کا کا دررہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسیں۔عاصمہ جہانگیرنے عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انسانی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی۔صدر ممنون نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ مظلوموں کی آواز آج خاموش ہو گئی۔ملک ایک نڈر، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت،قانون و انصاف، انسانی حقوق اورخواتین کے لئے ان خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ عاصمہ جہانگیر آمروں کے خلاف ہر تحریک کے ہر اول دستے میں رہیں۔سابق صدر زرداری نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کے لئے موثر آواز تھیں۔ ان کا انتقال بہت بڑا دھچکا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تعزیتی بیان میں کہاکہ عاصمہ جہانگیر کا خلاء پر نہیں ہوسکے گا۔