عدن.... صنعاءمیں فوجداری کی خصوصی عدالت نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح، انکے خاندان اور قریبی شخصیتوں کی تمام جائدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ صنعاء، الحدیدة اور حجہ میں تمام جائدادیں ضبط کرلی گئیں۔ مکانات ، زرعی اراضی، پلاٹس اور عمارتیں سب چھین لی گئیں۔ حجہ اور الحدیدةمیں ضبط شدہ املاک کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 32ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔