مراکش: 1700سعودیوں کو اینٹھ لیا گیا
ریاض....مقامی اخبار مکہ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 2017ءکے دوران مراکش کے گروہوں نے 1700سعودیوں سے ہزاروں ریال اینٹھ لئے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین میں زیادہ تر مرد ہیں تاہم خواتین کو بھی لوٹا گیا۔ بعض متاثرین کا کہناہے کہ اگر مراکش میں سعودی سفارتخانہ بروقت مداخلت کرکے انسداد جرائم ادارے کے تعاون سے ہماری مدد کونہ پہنچتا تو ممکن ہے ہم خودکشی جیسے سنگین گناہ میں مبتلا ہوجاتے۔ گروہ کے عناصر طلباءسے 500 تا 2000ریال اینٹھ رہے تھے جبکہ تجارت اور سیاحت کیلئے جانے والوں سے زیادہ رقم طلب کرتے تھے۔