جدہ ..... مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ۔ ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان عبداللہ ابوزید نے سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے والی شاہراہ پر فجر کے قریب پیش آیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کے 4 یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ ایک زخمی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر 3 کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ۔ ایک کی حالات قدرےنازک بتائی جاتی ہے ۔ تمام زخمیوں کو خلیص کے جنرل اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔