مدینہ منورہ۔۔۔۔مدینہ منورہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ مدینہ منورہ ہجرہ روڈ کی تفریح گاہ میں مقامی نوجوان پر کتے دوڑانے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ واقعہ پر برہمی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کیلئے آنیوالے سعودی شہری کو زدوکوب کرنے اور پھر اس پر کتا دوڑانے والے 3نوجوان سعودی شہری تھے، نشاندہی کرکے گرفتار کرلئے گئے۔