Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ سے سعودی قیادت کا اظہار تعزیت

ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعہ پر امریکی صدر ٹرمپ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے امریکی صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر بڑی تکلیف ہوئی۔ شاہ سلمان نے مذکورہ واقعہ کے دوران جاں بحق ہونیوالوں کے اہل خانہ ، امریکی صدر اور عوام سے سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے رنج و ملال ، ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ولیعہدشہزادہ محمد بن سلمان نے بھی امریکی صدر کے نام اسی مضمون کا پیغام ِتعزیت بھیجا ہے۔

شیئر: