طائف.... شہری دفاع کے اہلکاروں نے ایک بچی کے زخمی ہوجانے پر الیکٹرک جھولے بند کرادیئے۔بچی کے باپ ماجد العتیبی نے سبق وب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ حادثے کے بعد سے کمپنی کے عہدیداروں سے معاوضے کا مطالبہ کررہا ہوں جو کچھ ہوا وہ لاپروائی کی وجہ سے ہوا۔ پھر بچی کے جھولے سے گرنے کے بعد بھی کمپنی کے عہدیداروں نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔ حد تو یہ ہے کہ ہلال احمر تک کو طلب نہیں کیا۔ مقامی شہری نے کہا کہ متعلقہ ادارو ںنے حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی تھی۔ رپورٹ کا انتظار ہے۔