ٹوکیو..... ٹوکیو میں ایک ایسا چوبی اسکائی اسکریپر تیار کیا جارہا ہے جو 1148فٹ بلند ہوگا۔ اس میں مکانات، دکانیں ، آفس کی جگہیں اور ایک ہوٹل بھی تعمیر کیا جائیگا۔70منزلہ یہ عمارت لکڑی سے تیار کردہ ہوگی اور جاپان میں سب سے زیادہ طویل ہوگی۔ 2041ءتک اسے مکمل کرلیا جائیگا۔ کچھ حصہ اسٹیل کا بھی استعمال ہوگا لیکن 90فیصد لکڑی استعمال ہوگی۔اس طویل عمارت کا مقصد یہ ہے کہ جاپان کو ماحولیات دوست شہر قرار دلایا جاسکے۔ اس عمارت کی تعمیر پر 4.2بلین پونڈ خرچ ہونگے۔ ٹوکیو میں قائم ایک فرم نے اسکا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا اس عمارت کےلئے لکڑی کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ اس عمارت کی تعمیر میں تقریباً6.5ملین کیوبک فٹ لکڑی استعمال ہوگی۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ 174فٹ کی بلندی پر ایک اقامتی اسکول بھی ہوگا۔یہ عمارت لکڑی سے تعمیر ہونے والی دنیا کی بلند ترین عمارت کہلائے گی۔ واضح رہے کہ جاپان میں زیادہ تر لکڑی کے مکانات بنتے ہیں لیکن جلد آگ پکڑنے کیوجہ سے اب اس پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ابھی حال ہی میں 2020ءکے اولمپکس گیمز کیلئے بھی ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا جارہا ہے جس میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔