Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان اسپنر مجیب زردان نے وقار یونس کا 28سالہ ریکارڈ توڑ دیا

شارجہ:افغانستان کے لیگ ا سپنرمجیب زردان نے زمبابوے کےخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں پہلی بار5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتا ن اور اسٹار بولروقار یونس کاریکارڈ توڑد یا۔ وقار یونس نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں 18سال اور164دن کی عمر میں حاصل کی تھیں لیکن مجیب محض16سال اور325دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیکر ایک روزہ میچز کی تاریخ میں سب سے کم عمر 5 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔وقار یونس نے یہ اعزاز1990ءمیں سری لنکا کے خلاف شارجہ میں ہی اپنے نام کیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مجیب نے بھی شارجہ کے میدان میں ہی یہ اعزاز اپنے نام کیاہے۔

شیئر: