مردوں نے خواتین سے زیادہ شکایات درج کرائیں
اتوار 18فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی قیادت نے زمبیا کے صدر کو یوم خودمختاری کی مبارکباد پیش کردی
٭ مردوں نے خواتین سے زیادہ شکایات درج کرائیں، سعودی ادارہ انسانی حقوق
٭ فروغ املاک فنڈ نے 90روز کے اندر مکان قرضے جاری کرنے کا اعلان کردیا
٭ سعودی وزارت انصاف نے بین الاقوامی تعاون کیلئے 10معاہدوں پر دستخط کردیئے
٭ کاغذی کارروائی کا دور لد چکا، سعودی وزیر خزانہ
٭ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کو بھگادیا جائے، میونخ کانفرنس میں شریک ایرانی مزاحمت کاروں کا مطالبہ
٭ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اعزاز و اکرام میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کا مشورہ دینے والوں میں مسابقت
٭ قطر اور ایران کی مداخلت فلسطینی مصالحت میں روڑے اٹکا رہی ہے
٭ سعودی عرب کی 53کمپنیو ںنے 2017ءکے دوران 70ارب ریال کا منافع کمایا
٭ حوثی باغیوں نے رشوت لیکر سزائے موت کے قیدیوں کو بھگانا شروع کردیا
٭ فوجداری کے مقدمات میں 2399افراد گرفتا رکئے گئے، 390مسروقہ گاڑیاں بازیاب
٭٭٭٭٭٭٭٭