Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیرومودی روزانہ 75000روپے اڑا رہا ہے

نئی دہلی۔۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی) سے 11400کروڑ روپے کا گھپلہ کرکے رفوچکر ہونیوالے دوسرا وجے مالیہ کہے جانے والے نیرو مودی امریکہ میں عیش کر رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیرو نیویارک کے سب سے مہنگے ہوٹلوں میں شمار جے ڈبلیو میریٹ اسیکس ہاؤس کے مہنگے ترین سویٹ میں اہل خانہ کے ہمراہ ٹھہرا ہوا ہے۔ واضح ہوکہ نیرو کی اہلیہ ایمی امریکی شہری ہے۔ وہ اسیکس ہاؤس کی36ویں منزل پر قیام پذیر ہے۔ اس سویٹ کا ایک دن کا کرایہ 75ہزار روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کمرہ 67.5لاکھ روپے میں 90دنوں کیلئے بک کیا گیا ہے۔ بینک گھپلے سامنے آنے کے بعد نیرومودی فون بند کرکے عیش کی بانسری بجا رہا ہے۔ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہوٹل اسٹاف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نیرو مودی کو دیکھا ہے۔وہ انتہائی خاموش نظر آرہا تھا۔اس کے ہمراہ اس کی بیوی ایمی بھی ہے جسے ہوٹل سے باہر آتے جاتے دیکھا گیا۔

شیئر: