Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کے بعد اہلخانہ پر کیا بیتی؟

ریاض ....ایوان شاہی کے مشیر و سربر آوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے ریٹائرڈ شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مفید سرگرمیوں میں اپنے خالی اوقات صرف کریں۔ اپنے اہل خانہ کو اکتاہٹ اور کشیدگی دینے سے اجتناب برتیں۔ وہ ایک سعودی خاتون کے اس شکوے پر اظہار خیال کررہے تھے جس میں اس نے کہا تھا کہ میرا شوہر ریٹائر ہوگیا ہے اور ہر وقت سوالات کرتا رہتا ہے اورکوئی نہ کوئی فرمائش پیش کرتا رہتا ہے۔ گھر کے تمام افراد اس سے عاجز آگئے ہیں۔ المطلق نے ریٹائرڈ کی بیوی سے کہا کہ صبر کرو اب اسکے پاس تمہارے سوا کوئی اور کام نہیں رہ گیا۔ اپنے شوہر کو مفید سرگرمیوں میں لگانے کی کوشش کرو۔ شیخ المطلق نے ریٹائرڈ افراد سے کہا کہ وہ اپنی اولاد پر پابندیاں کم کریں۔
مزید پڑھیں:۔ گداگر قبرستان جانے والوں کے تعاقب میں
 
 
 
 

شیئر: