الکاٹیل اے تھری 10 وائی فائے ٹیبلٹ لانچ
الکاٹیل کمپنی کی جانب سے اے تھری 10 وائی فائے ٹیبلٹ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ میں 10.1 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائڈ لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ٹیب میں 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے ۔ کنیکٹیوٹی کیلئے ٹیبلٹ میں وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی ، ایف ایم ریڈیو اور ہیڈفون جیک سپورٹ دی گئی ہے۔ ٹیب کے بیٹری 4060 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ ٹیب کی قیمت 6999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فلپ کارٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔