Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت نے السحیمی کو معطل کردیا

ریاض....وزارت ثقافت و اطلاعات نے اذان کی بابت نازیبا زبان استعمال کرنے پر معروف قلمکار محمد السحیمی کو معطل کردیا۔ السحیمی کوتادیبی کمیٹی کے سامنے پیش کردیا گیا۔ ابلاغی خلاف ورزیوں پر پوچھ گچھ کا آغاز ہوگیا۔ یاد رہے کہ محمد السحیمی نے ایم بی سی چینل کے ایک پروگرام میں اذان اور نمازوںکے بارے میں انتہائی تکلیف دہ زبان استعمال کی تھی جس پر انکے خلاف نکتہ چینی کا طوفان برپا ہوگیاتھا۔ انکے احتساب اور میڈیا میںآنے پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔
 
 
 

شیئر: