Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کے پہاڑوں میں منشیات فروشوں کا خطرناک گروہ گرفتار

الباحہ.... محکمہ انسداد منشیات کی چھاپہ مار ٹیم نے منشیات فروشی کے خطرناک گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ افریقیوں پر مشتمل گروہ کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس ، اسلحہ اور جعلی سعودی ریال برآمد ہوئے ۔ سبق نیوز کے مطابق ملزمان نے الباحہ کی پہاڑیوں میں اپنا اڈا قائم کیا ہواتھا ۔ محکمہ انسداد منشیات کو ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا تو انکی تلاش شروع کر دی گئی ۔ محکمہ کے ریجنل ڈائریکٹر نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کی تاکہ گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کیا جائے ۔ چھاپا مار ٹیم نے ملزمان کی خفیہ طریقے سے نگرانی شروع کر دی ۔ ملزمان نے الباحہ کمشنری کے تھامہ کے پہاڑی سلسلے میں اپنا اڈا قائم کیا ہوا تھا ۔ ٹیم نے گروہ کی نگرانی کی اور اس وقت وہاں چھاپا مارا جب تمام ارکان اڈے پر موجود تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس ، جعلی سعودی ریال ،کلاشنکوف اور اضافی راﺅنڈ برآمدہوئے ۔ ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا ۔ گروہ کے تمام ارکان غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے ۔ 

شیئر: