کایلی جینر کی ایک ٹویٹ سے اسنیپ چیٹ کو بلین ڈالر کا نقصان
اسنیپ چیٹ کی نئی اپڈیٹ سے پریشان سوشل میڈیا سینسیشن اور ہالی ووڈ اسٹار کایلی جینر نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا کہ نئی اپڈیٹس کے باعث انہوں نے اسنیپ چیٹ کا استعمال بند کر دیا ہے ۔ہالی ووڈ اسٹار کی اس ٹویٹ کے باعث اسنیپ چیٹ کے شیئرز کی قیمت مارکیٹ میں آٹھ فیصد گر گئی اور کمپنی کو ایک ہی دن میں 1.3 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے دو ہفتے قبل اپلیکیشن کے لیے نئی اپڈیٹس جاری کی گئی تھیں جس میں اسنیپ چیٹ کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں تاہم اس نئی اپ ڈیٹ کو اسنیپ چیٹ کے 160 ملین سے زائد صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی جسے 1.2 ملین سے زائد افراد نے سائن کیا تھا تاہم کمپنی کی جانب سے اس اپڈیٹ کو واپس لینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔