مشرقی ریجن میں آج اسکول بند رہیں گے
دمام: موسلادھار بارش کے باعث مشرقی ریجن میں آج اتوار کو تمام اسکول بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ریجن کی تمام کمشنریوں سمیت تعلیم بالغاں کے ادارے بھی آج بند رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جانے والا فیصلہ طلبہ کی سلامتی کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔