Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی

   اسلام آباد...سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں وزارت مذہبی امورکے کمیٹی روم میں ہو رہی ہے۔ وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ نگرانی کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار افراد حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ ملک بھر میں 13 بینکوں کے ذریعے 3 لاکھ 74 ہزار 829 درخواستیں ملی ہیں۔ ایک کھرب 10 ارب 19 کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی گئی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے جن لوگوں کی درخواستیں مسترد ہوں گی انہیں بینکوں سے رقم واپس مل جائے گی۔واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 26 جنوری کو قرعہ اندازی کا اعلان ہونا تھا تاہم عدالت کے حکم امتناع کے باعث اسے موخر کردیا گیا۔ گزشہ روزوفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کے مجموعی کوٹے کے50 فیصد حصے کی قرعہ اندازی فوری طورپر کرنے کی اجازت دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کو اس سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی موخر

شیئر: