ریاض ....جنوبی ریاض کی وادی ”مطعم“ برسہا برس کے بعد حالیہ موسلا دھار بارش ہونے پر دریا میں تبدیل ہوگئی۔ وادی کے اس منظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے جمعہ کی صبح کو خبردار کردیا تھا کہ الحریق اور حوطہ بنی تمیم کے باشندے نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے توجہ دلائی تھی کہ اس علاقے میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوگی۔