سود سمیت لوٹائیں گے آشیرواد، مودی
نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندرمودی نے تری پورہ ، ناگالینڈ اور میگھالیہ کے انتخابات کے نتائج کو مرکزی حکومت کے طریقہ کار اور پارٹی کی طاقت کے سہارے لوگوں کا اعتماد جیتنے میں کامیابی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شمال مشرق کے عوام کی محبت اور آشیرواد کو سود سمیت ترقی کی شکل میں واپس کرینگے ۔ مودی نے یہاں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ہندوستان میں عمارت بناتے وقت بعض عقیدتمند اپنا دھیان شمال مشرقی کونے پر رکھتے ہیں کیونکہ وہ کونا سب سے اہم ہوتا ہے۔