Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجنور: ہولی جلوس کے دوران ہنگامے کے بعد حالات معمول پر

بجنور۔۔۔۔۔ بجنور کے نگینہ علاقے میں ہولی کے جلوس کے دوران ہونیوالے ہنگامے کے بعد حالات فی الحال معمول پر آرہے ہیں تاہم فرقہ وارانہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔پولیس کی بڑی تعداد علاقے میںتعینات ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فرقوں کے لوگوں نےآپسی بھائی چارے اور امن و امان کی فضا بحال کرنے کیلئے بات چیت اورکاروباری لین دین شروع کردیاہے۔دکانداروں کا مطالبہ ہے کہ پولیس نے جن لوگوں کو ہولی کے دن گرفتار کیا تھا انہیں جلد رہا کیا جائے اور جلوس کو دوبارہ نکالنے کی اجازت دی جائے تاہم انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔واضح ہو کہ ہولی کے دن اکثریتی فرقہ کے لوگوں نے ایک شخص پر زبردستی رنگ ڈال دیاتھا جس پر پتھراؤ شروع ہوگیا۔علاقے میں تعینات پولیس افسراور 2داروغہ ،2سپاہی اور 2خاتون پولیس سمیت متعدد افراد زخمی ہونے سےعلاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ۔پولیس نے پتھراؤ کرنیوالوں کو گرفتار کرکے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور دیگر ہنگامہ برپا کرنیوالے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کی مہم شروع کررکھی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -آمدنی سے زائد اثاثہ کے مالک افسران کے مکان پر چھاپے

شیئر: