Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شہریت چھوڑ دی،چو ہدری سرور

لاہور ... تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ برطانوی شہریت چھوڑ دی ۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ 2جولائی2013 کو برطانوی بارڈر ایجنسی کو برطانیہ کی شہریت چھوڑنے کی درخواست دی ۔18جولائی2013 کو برطانوی بارڈر ایجنسی نے شہریت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جار ی کردیا ۔ یہ نوٹی فکیشن میڈیا کے لئے بھی جاری کیا گیا ہے ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ برطانوی شہریت چھوڑنے کے بعد اپنا برطانوی پاسپورٹ یو کے بارڈر ایجنسی میں جمع کرادیا ۔ اب میرے پاس صر ف پاکستان کا پاسپورٹ اور شہریت ہے ۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ ثبوت مانگے یا مجھے بلائے اس کے لئے تیار ہوں ۔
مزید پڑھیں:دہری شہریت والے سینیٹرز کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم

 

شیئر: