Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود عرب وزراء داخلہ کونسل کے اعزازی صدر منتخب

    ریاض - - - - - عرب وزراء داخلہ کونسل  نے مشترکہ طورپر  سعودی  وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کوکونسل کا   اعزازی صدر منتخب کر لیا ۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر اعزاز ی صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ کونسل نے مملکت کی جانب سے عرب خطے میں قیام امن اور ترقی کی مثالی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عرب وزراء داخلہ کونسل کی مسلسل حمایت اور معاونت فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ عرب وزراء داخلہ کونسل سیکریٹریٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کی تقرری سے کونسل کو مزید بہتر تجاویز میسر آئیں گی۔
مزید پڑھیں:- - -  --عازمین حج کیلئے کیٹرنگ سروس کو مزید بہتر بنایا جائے ، چیمبر آف کامرس میں سیمینار سے خطاب

شیئر: