Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اشیاء کے تدارک کیلئے جامع پالیسی بنا ئی جائے ، مجلس شوریٰ

    ریاض - - - -  مجلس شوریٰ نے وزرات تجارت و سرمایہ کاری سے مطالبہ کیا ہے کہ مملکت میں داخلی و خارجی تجارت کا حج معلوم کرنے کیلئے جامع معلومات فراہم کی جائیں ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کے ہفتہ وار اجلاس میں متعدد معاملات پر بحث کی گئی جن میں مرکزی نکتہ تجارت کا فروغ اور مارکیٹ میں جعلی اشیاء کی بیخ کنی شامل رہا ۔ شوریٰ نے وزارت تجارت سے مزید مطالبہ کیا کہ ایسے جامع نکات مرتب کئے جائیں جن کے ذریعے وزرات تجارت اور چیمبر آف کامرس کا باہمی ربط مستحکم ہو اورقوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے ۔ وزرات تجارت کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ محکمہ کسٹم سے باہمی ربط کو مستحکم کرے تاکہ مملکت کو امپورٹ کی جانے والی اشیاء کا باریک بینی سے معائنہ کر کے انہیں آنے کی اجازت دی جائے ۔ ایسی اشیاء جو معاشرے کے لئے مضر ہو ں یا جعلی اشیاء کی امپورٹ پر سخت پابندی عائد کی جائے ۔ وزارت تجارت اور محکمہ کسٹم مشترکہ طور پر جامع لائحہ عمل مرتب کرکے امپور ٹ کی جانے والی اشیاء کا لیبارٹری تجزیہ بھی کیا جائے ۔ مجلس شوریٰ نے وزارت تجارت کو مزید ہدایت کی کہ وہ وزارت عدل و انصاف کے ساتھ اشتراک عمل کرتے ہوئے ایسا لائحہ عمل مرتب کرے جن کے ذریعے تجارتی امور میں مزید بہتری لائی جاسکے اور تاجروں کو انکی قانونی ذمہ داری سے بروقت اور بخوبی آگاہ کیاجاسکے ۔ شوریٰ کونسل نے تبدیل ہوتے ہوئے اقتصادی حالات کے تناظر میں تاجروں کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لانے کی بھی تجاویز پیش کرتے ہوئے ایسا پروگرام مرتب کرنے پر زور دیا جس کے ذریعے حکومتی اداروں کا نجی سیکٹر سے رابطہ مستحکم ہو اور باہمی تعلقات میں آسانی پیدا ہو جس کے ذریعے تجارت کو فروغ ملے ۔
مزید پڑھیں:- - - -ولی عہد کے دورہ الازھر کے موقع پر مصری بچوں کا اظہار مسرت

شیئر: