Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : حرمین روڈ پر حادثہ ، 5زخمی

جدہ .... حرمین روڈ پر ٹریفک حادثے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ حرمین شاہراہ پر فلسطین پل کے قریب پیش آیا ۔ ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان ابو زید نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 3 یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوںنے زخمیوں کو جن میں 3 کی حالت قدرے سنجیدہ جبکہ باقی 2 کو معمولی زخم آئے تھے ۔ زخمیوں کو جائے حادثہ پر فوری طبی امداد فراہم کرکے مشرقی جدہ اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ حادثہ جدہ سے مکہ مکرمہ جانے والی شاہراہ پر پیش آیا تھا ۔ 

شیئر: