وزیراعظم مودی وارانسی پہنچ گئے
وارانسی.... فرانسیسی صدر میکرون اپنے 4 روزہ دورہ کے آخری دن پیر کو وارانسی پہنچے یہاں انکے استقبال کےلئے وزیراعظم نریندر مودی موجود تھے۔ وزیراعظم کے وارانسی کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچنے پر ریاست کے گورنر رام نائک، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم یہاں سے مرزا پورجائیں گے جہاں سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کرینگے۔