پی ایس ایل کے میچز اب آخری مرحلے میں ہیں۔ اسی کے ساتھ ٹویٹر پر ٹویٹ کرنے والوں کی تعداد میں روزانہ ہی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
شجاعت علی کا ٹویٹ ہے : لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز سے بہتر ہے۔
مان رحمان ٹویٹ کرتے ہیں: اگر آپ کراچی کنگز کی ناکامی پر غمزدہ ہیں تو یہ بھی یاد کرلیں کہ لاہور قلندرز کی پورے سیزن میں کارکردگی کیا ہے؟
ساج صادق کا ٹویٹ ہے: گزشتہ شب کے کھیل میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی سنیل نرائن کا غیر قانونی بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا ہے۔
ہارون، عمر اکمل سے زیادہ نا راض نظر آتے ہیں۔ انکا ٹویٹ ہے کہ جب پاکستانی قومی ٹیم نے عمر اکمل کو نکالا تو اس نے جیتنا شروع کردیا۔ لاہور قلندرز نے اسے نکال باہر کیا تو وہ بھی جیتنا شروع ہوگئی۔
ڈاکٹر عالیہ کریم نے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی شکست کیلئے ایک میڈیا گروپ کو الزام دیا ہے۔
سویرا پاشا ٹویٹ کرتی ہیں : لاہور قلندرز کے اندرونی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ لاہور قلندرز میں کچھ گڑبڑ کی اطلاعات ہیں۔ ایک سینیئر کھلاڑی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اسکی مینجمنٹ آنے والے دنوں میں معاملے کو بے نقاب کرے۔ وہ اس کھلاڑی کا کنٹریکٹ ختم اور پی ایس ایل میچز ختم ہونے کا انتظار کررہی ہے۔
معاذ احسن لکھتے ہیں :لاہور قلندرز نے عمر اکمل کو نکالنے کے بعد 4میچز کھیلے، 3 جیتے اور ایک سپر اوور میں ہارے۔ ٹیم کو یہ بات سمجھنے میں 3سال لگے۔ اب امید ہے کہ قلندرز کی کارکردگی اچھی رہیگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭