Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی سیریز: بنگلہ دیش اور ہند فائنل میں، میزبان آوٹ

کولمبو:سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے میزبان سری لنکاکو 2وکٹوں سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ ہند سے ہوگا ۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ وکٹ کیپر کوشل پریرا کی نصف سنچری61 رنز اورکپتان تھیسارا پریرا کی نصف سنچری58رنز کے ساتھ سری لنکانے 7وکٹوں پر159رنز بنائے۔ مستفیض الرحمان نے2وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنر تمیم اقبال کی نصف سنچری اور مشفق الرحیم کے 28رنز پر آوٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات میں نظر آئی تاہم محمود اللہ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور8وکٹوں پر 148 رنز بنا لئے۔ میچ کی سنسنی خیزی کی وجہ سے دونوں جانب سے جذبات بھی عروج پر تھے جب بنگلہ دیش کو فتح کےلئے 12رنز درکار تھے ، میچ میں اس وقت بدمزگی آگئی جب باﺅنسر پر لیگ امپائرنے نوبال کا اشارہ کیا اورمستفیض نے شاٹ کھیل دی اور تیسرا رن لینے کی کوشش میںرن آوٹ ہوجانے پر انہوں نے فیصلہ واپس لے لیا جس پرساتھی کھلاڑی محمود اللہ نے امپائر سے بات کی اور اسی اثنا میں ڈریسنگ روم سے شکیب الحسن اور بعض دوسرے متبادل کھلاڑی بھی باہر آگئے ۔ شکیب نے امپائر سے بحث کی جبکہ بنگلہ دیشی کھلاڑی نور الحسن سری لنکن فیلڈرز اور کپتان تھیسا پریرا سے الجھنے لگے۔اسی دوران شکیب نے بیٹسمینوں کو واپس بلانے کی کوشش بھی کی ۔ محمود اللہ نے اگلی گیندوں پر پہلے چوکا اور پھر چھکا لگا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچادیا ۔ محمود اللہ 43رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ۔ میچ ریفری نے شکیب اور نورالحسن پر میچ فیس کا25فیصد جرمانہ کردیا۔سیریزکا فائنل ہند اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔ 

شیئر: