پنجابی میوزک سن کر خوشی ہوتی ہے،کریتی سینن
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ میری فیملی میں پارٹی کا آغاز ہمیشہ پنجابی میوزک سے ہوتا ہے۔مجھے ہمیشہ پنجابی میوزک سن کر خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن اس خوشی میں فلم ”ارجن پٹیالہ “ کی عکسبندی نے اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پنجابی گانوں پر مشتمل ایک علیحدہ پلے لسٹ بنائی ہے۔ اداکارہ کریتی سینن فلم ”ارجن پٹیالہ“ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسنجھ اور ورون شرما شامل ہیں۔ یہ فلم رواں سال 13ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔