ضمد.... مملکت کے شمالی علاقے ضمد میں الحزام شاہراہ پر مخالف سمت جانے والی گاڑی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کا ڈرائیور او ر اسکے ساتھ بیٹھا ہوا شخص موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق ہائی ایکس گاڑی رانگ سائڈ پر انتہائی تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اچانک سامنے سے ٹرک آگیا ۔ گاڑی کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے سبب وہ ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے ضمد کمشنری کے جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں پہنچا دی گئیں ۔