Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنایا جائے، سراج الحق

پشاور...امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت و اپوزیشن کو تجویز پیش کی ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم مقرر کیا جائے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان غیر متنازعہ شخصیت ہیں۔ انہوںنے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بناکر ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے ۔ شی جن پنگ کو دوبارہ چین کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ امید ہے ان کی قیادت میں خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ پی ایس ایل کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتاہوں ۔ قوم کو اچھی تفریح اور بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ کرک میں بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ اس وقت ملک میں نگران وزیراعظم کے لئے صلا ح و مشورے جاری ہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ کسی غیر متنازعہ اور پاکستان کے لئے بڑا کارنامہ سرانجام دینے والی شخصیت کو نگران وزیراعظم بنادیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرپٹ ٹولہ اقتدار کے ایوانوں میں موجود ہے ملک و قوم کے حالات نہیں سدھر سکتے ۔ ملک میں خلافت کانظام چاہتے ہیں تاکہ ریاستی اداروں اور حکمرانوں کو عوام کے خادم بنایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں جب نوٹوں سے بھرے بریف کیس دے کر ممبران اسمبلی کے ضمیر خریدے جارہے تھے ، جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی دیانتدار ی پر ثابت قدم رہے اور جماعت اسلامی کے ارکان کو کوئی چمک متاثر نہیں کر سکتی۔
مزید پڑھیں:خفیہ ہاتھ پنجاب میں مختلف نتائج چاہتے ہیں؟

شیئر: