بالی وڈ اداکارہ جیکولین کی حجاب والی ایک تصویر نے سب کو حیران کردیا۔ یہ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرجاری ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی یہ تصویر ابوظبی میں بنائی گئی ہے جہاں وہ جامع مسجد شیخ زایدکے قریب موجود ہیں۔انہوںنے اپنے سر کو ڈھانپاہواہے ۔جیکولین اپنی نئی فلم ' ریس تھری' کی شوٹنگ کیلئے ابوظبی میں ہیں۔