Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں مسلح ملیشیا کا وجود برداشت نہیں ہوگا، عادل الجبیر

واشنگٹن: وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات مثالی ہیں۔ مختلف معاملات میں دونوں ممالک کے موقف میں ہم آہنگی ہے۔دونوں ممالک یمن کے اتحاد اور سلامتی کے علاوہ امن کے لئے کوشاں ہیں۔ وہ ولی عہد کے دورہ امریکہ کے دوران فوکس نیوز کو انٹرویو دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد سے ارکان کانگریس کی ملاقات
 انہوں نے کہا کہ یمن میں حزب اللہ کی طرز پر مسلح ملیشیا کا وجود برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنے ملک اور عوام کا دفا ع کریں گے۔یمن میں متاثرین کے لئے امارات کے تعاون سے ایک بلین ڈالر سے زیادہ امداد کرنا چاہتے ہیں۔ امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کے لئے تدابیر اختیا ر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ولی عہد کا دورہ امریکہ، اہم عہدیداروں سے ملاقات شامل
یمن میں حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی شہری آبادی پر اب تک ایک سو سے زیادہ میزائل اور گولے داغے ہیں۔ ان میں سے دو میزائلوں سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔شام کا مسئلہ جنگ بندی سے ختم نہیں ہوگا۔ سعودی عرب اور امریکہ بشار انتظامیہ کو مذاکرات کا آپشن قبول کرنے پر مجبور کریں گے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: