مرافقین فیس پر نظر ثانی کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر خزانہ
اصلاحات کافی سوچ سمجھ کر نافذ کی گئی ہیں ، ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کیا اثرات مرتب ہوںگے
واشنگٹن:سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ تارکین وطن پر عائد ہونے والی مرافقین فیس پر نظرثانی کا کوئی منصوبہ نہیں۔ جن اصلاحات پر عملدرآمد ہوچکا ہے ان پر کوئی نظرثانی نہیں ہوگی۔
بلومبرگ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات کافی سوچ سمجھ کر نافذ کی گئی ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔
انہوں نے اس تجویز کو مسترد کردیا کہ حکومت نے مالیاتی اوورہالنگ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ اب تیل کی قیمتو ں میں اضافے کے بعد زیادہ ہنگامی نوعیت کے نہیں رہے۔ الجدعان نے کہا کہ مالیاتی اصلاحات کا تیل کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں۔