ریاض.... مرکزی جمعیت اہلحدیث ریاض نے سعودی عرب کو میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ مولانا عبدالمالک مجاہد، حافظ عبدالوحید، فیصل علوی،عبدالغفار ،مختار عثمانی اور عبدالروﺅف لک سمیت جمعیت کے تمام ارکان نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بزدلانہ حملے اتحادی افواج کے عزم اور ولولے کو کم نہیں کرسکتے۔ ان حملوں سے یمن کو حوثی باغیوں سے پاک کرنے کا مزید حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارض الحرمین کو میزائل سے نشانہ بنانا اس بات کی نشانی ہے کہ حوثی باغیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جمعیت اہلحدیث ، حوثی باغیوں سمیت ان کی پشت پناہ قوتوں کی مذمت کرتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ پاکستان کا ہرفرد سعودی عرب کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔