Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی ’’سپر الیکشن کمیشن ‘‘بن گئی؟، کانگریس

نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس نے بی جے پی کو ’’سپر الیکشن کمیشن ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے اعلان سے پہلے ہی کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کیلئے اس پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کو براہ راست چیلنج کا معاملہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب الیکشن کمیشن بی جے پی صدر امیت مالویہ کو نوٹس جاری کریگا اور کمیشن کی خفیہ معلومات لیک کرنے کیلئے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سبراہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے گا؟ کرناٹک کے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سینیئر رہنما ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کی تاریخوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کو ہدایات دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق کام کریگا۔ واضح ہو کہ امیت مالویہ کے ٹویٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پروگرام کا اعلان کیا تھا جس میں ووٹنگ 12مئی کو اور ووٹوں کی گنتی 15مئی کو کرانے کا اعلان کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -خاکی وردی کے بجائے دھوتی کرتے میں سیکیورٹی تعینات

شیئر: