ناریل کا تیل ، جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند
کیا آپ ناریل کے تیل کی چھوٹی سی بوتل میں چھپے بے پناہ فوائد کے راز جانتے ہیں ؟ یہ تیل اپنی افادیت کے پیش نظر سینکڑوں کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے اور خاص طور پر انسانی جسم پر مثبت اور حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے ۔
اگر جلد کی بات کی جائے تو جلد پر پڑنے والے داغ دھبوں ، اسٹریچ مارکس اور جھریوں کے باعث پڑھنے والے نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے ناریل کے تیل کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے ۔ بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر پڑنے والے نشانات اور جھریوں کو ہلکا غیر نمایاں کرنے کے لیے تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر متاثرہ حصہ پر رگڑیں اور پھر رات بھر کے لئے لگا کر چھوڑ دیں دو ہفتوں میں متاثر کن نتائج سامنے آئینگے ۔
اسی طرح اگر آپ کے بال دوشاخے اوردو موہے ہیں تو تھوڑا سا ناریل کا تیل ہتھیلی پر رگڑ کے سر کی جلد پر مساج کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تیل بالوں کی جڑوں اور سروں تک پہنچ جائے ۔ رات بھر یہ تیل بالوں میں لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر بال شیمپو کرلیں ۔ اگر آپ لمبے خوبصورت بال چاہتے ہیں تو بھی ناریل کے تیل کا مساج بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ یہ سر میں موجود جووں کو ختم کرنے کے لیے بھی بہترین ہے ۔ یہ بالوں کی خشکی اور سر کی جلد کی خارش کا بھی خاتمہ کرتا ہے ۔
ناریل کے تیل میں جراثیم کش اثرات بھی پائے جاتے ہیں لہٰذا یہ کیل مہاسے دور کرنے میں بھی موثر کردار ادا کرتا ہے ۔ اس سے نہ صرف مہاسے دور ہوتے ہیں بلکہ جلد کو خوبصورتی بھی حاصل ہوتی ہے .