محض 500روپے لیکر ممبئی آنیوالی اداکارہ کروڑپتی بن گئی
ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم باغی 2کی اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ممبئی آئی تھی تو محض500روپے میرے پاس تھے۔ وہ اپنی پڑھائی ادھوری چھوڑ کر ممبئی آئی اور تنہا رہنے لگی۔مکان کا کرایہ دینا محال ہوگیا تھا تاہم گھروالوں سے کبھی پیسے کا مطالبہ نہیں کیا۔محض 500روپے لیکر ممبئی آنے والی دیشا پٹانی کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی فلم باغی 2نے محض 3دنوں میں 73کروڑ 10لاکھ روپے کی آمدنی کرکے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ۔ واضح ہو کہ باغی 2دیشا پٹانی کی تیسری فلم ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ہندوستانی کرکٹرمہندرسنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی، ہندچین کے اشتراک سے بننے والی فلم کنگ فو یوگا میں بھی بہترین اداکاری کی تھی۔دیشا اب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاکر کروڑوں روپے کی مالک بن گئی ہیں۔