آن لائن تحفیظ قرآن کی بدولت مجھے یہ سعادت حاصل ہوئی ، زکریا
جدہ -- - - - فرانس میں رہنے والے زکریا زینی کا کہنا ہے کہ جمعیہ تحفیظ القرآن الکریم کی آن لائن سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اسے حفظ کی سعادت حاصل ہوئی ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر زکریا نے مزید کہا کہ اسے قرآن کریم حفظ کرنے کا بے حد شوق تھا مگر فرانس میں مصروفیت اس قدر تھی کہ وقت ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔میرے شوق کودیکھتے ہوئے رب کریم نے میرے لئے یہ سبیل پیداکی اور مجھے جمعیہ تحفیظ قرآن کے آن لائن کے بارے میں معلوم ہوا ۔ میں نے فورا اس میں خود کو رجسٹرکروایا اور ہزاروں کلو میٹر دور رہتے ہوئے شیخ عبدالعزیز قاید کے تعاون سے بالاخر حفظ مکمل کر لیا ۔ زکریا حفظ مکمل کرنے کے بعد اپنی سند وصول کرنے مملکت آئے ہوئے ہیں انکا کہنا تھا کہ جمعیۃ تحفیظ کی مثالی خدمت سے لاکھو ںافراد مستفیض ہو رہے ہیں ۔