Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا، ولی عہد

لاس اینجلس:ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوسکتا البتہ اس میں کمی ضرور کی جائے گی۔ ٹائمز میگزین کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے۔ ہمارے ہاں اس حوالے سے قوانین واضح ہیں تاہم اس پر غور کیا جارہاہے کہ سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا پر عمل کیا جائے۔ جو شخص ناحق کسی کو قتل کرتا ہے تو قانون کے مطابق اس کی سزا موت ہونی چاہئے۔ سعودی عرب کا بادشاہ محض فرامین جاری نہیں کرتاوہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے۔ملک کے فرمانرواکو بادشاہ کی حیثیت سے کیسے کام کرنا چاہئے اس کی وضاحت موجود ہے۔سزا موت کے حوالے سے معاملہ زیر غور ہے۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: