Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولہا پولیس کی گاڑی میں دلہن کے گھر پہنچا

اجین ۔۔۔۔ مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں دلت دولہے کی بارات پر گاؤں کے اونچی ذات کے لوگوں کی جانب سے پتھراؤکرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اجین راگھوی تھانہ علاقے کے رہنے والے رام پرساد کی بارات میں فلم پدماوت کا نغمہ’’گھومر‘‘بجاتو گاؤں والوں نے باراتیوں پر پتھراؤشروع کردیا ۔ جوابی پتھراؤ کے بعد علاقے میں پرتشد د ہنگامہ برپا ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کی گاڑی میں دولہا رام پرساد کی بارات گاؤں تک پہنچائی گئی۔ ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت گاؤں کے دبنگوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے پتھراؤ کرنے میں ملوث 3افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ہنگامے کے بعد دلتوں اور اونچی ذات کے ہندوؤں کے مابین حالات کشیدہ مگر کنٹرول میں ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - --سلمان خان کیلئے تاج ہوٹل سے کھانا آیا

شیئر: